• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان کھپے‘ کا مطلب پانی پر سمجھوتا نہیں، ارسلان شیخ

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ’پاکستان کھپے‘ کا مطلب پانی پر سمجھوتا نہیں۔

سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر ارسلان شیخ نے کہا کہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے کا مطلب یہ نہیں کہ سندھ کے پانی کی تقسیم پر سمجھوتہ کر لیں، دریائے سندھ کے پانی پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ چولستان میں خوشحالی چاہتے ہیں پر پانی کی تقسیم نہیں، دریائے سندھ کے پانی پر کوئی سودا نہیں ہوگا۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر ارسا ایکٹ کیخلاف ترمیم پاس کی ہے، سندھ کے پانی کی تقسیم پر ہر گز نہیں چاہتے۔

قومی خبریں سے مزید