پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے چکر میں بے تکی باتیں کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ محمود غزنوی سے متعلق بیان سے لگتا ہے کہ خواجہ آصف تاریخ سے بالکل نابلد ہیں، انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ ہمارے ایک میزائل کا نام بھی غزنوی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف کے منہ سے کبھی بھی شائستہ بات کی توقع نہیں کی جا سکتی، خواجہ آصف غیر سنجیدہ شخص ہیں جو کسی اہم عہدے کے قابل نہیں۔