قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد سے قومی ادارہ صحت نے اسموگ کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے اس سے بچاؤ کےلیے ایڈوائزری جاری کر دی۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ فضا میں زہریلے مادے اور سردی مل کر نمونیا پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں، فضائی آلودگی سے بچوں، عمر رسیدہ افراد اور مریضوں کو زیادہ خطرہ ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے اسموگ سے دو چار ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور میں فضائی الودگی زیادہ ہے، شہریوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق ملک بھر ہیلتھ اتھارٹیز اور ماہرین، اسموگ کے حوالے سے ضروری اقدامات کریں۔ اسموگ میں بچے زیادہ دیر گھر سے باہر رہنے سے اجتناب برتیں اور اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں ماسک کا استعمال کریں۔