لاطینی امریکی ملک پرو میں ایشیا پیسیفک اکنامک (ایپک) سمٹ جاری ہے۔
پرو کے دارالحکومت لیما میں ہونے والے ایپک اجلاس میں امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کے سربراہانِ مملکت شریک ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق پرو میں موجود امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ آج سائیڈ لائن ملاقات بھی کریں گے۔
امریکی حکام کے مطابق دو طرفہ ملاقات میں چین امریکا کشیدگی سمیت عالمی امور پر بات چیت کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن اس ملاقات میں جینی صدر سے یوکرین جنگ میں چین کے روس کے ساتھ تعاون اور شمالی کورین فوج کی روس میں موجودگی پر تشویش کا اظہار بھی کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ جو بائیڈن خلیج تائیوان، سائبر سیکیورٹی کے معاملے پر بھی شی جن پنگ سے اظہارِ تشویش کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل میں ٹیلی فون کال کے بعد پرو میں جو بائیڈن اور شی جن پنگ کی یہ ملاقات دونوں عالمی رہنماوں کے درمیان ہونے والا پہلا رابطہ ہوگا۔