• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے بیروت میں بمباری کرکے کئی عمارتیں تباہ کردیں


فوٹو: الجزیرہ
فوٹو: الجزیرہ

اسرائیلی فوج نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی ٹاؤن پر فضائی بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں نے بیروت کے جنوبی علاقوں  کو مسلسل پانچویں روز نشانہ بنایا۔

 لبنان کی وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں 59 افراد شہید اور 182 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فورسز نے لبنان پر فضائی بمباری کا آغاز 23 ستمبر کو کیا جبکہ زمینی کارروائی یکم اکتوبر سےشروع کردی تھی۔

اسرائیلی بمباری اور زمینی حملوں کے باعث 3 ہزار 445 لبنانی شہید اور 14 ہزار 599 لبنانی زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید