• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے بازاروں میں سبزی اور پھل سرکاری ریٹ سے کہیں زیادہ میں بکنے لگے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے بازاروں میں سبزی اور پھل سرکاری ریٹ سے کہیں زیادہ میں بکنے لگے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 95روپے فی کلو جبکہ بازار میں140روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

ٹماٹر کی سرکاری قیمت 135روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ بازار میں 200 روپےفی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح لہسن کی سرکاری قیمت 410 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 550 روپےفی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

پھلوں میں سیب کی فی کلو قیمت 330 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 450 کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

کیلا فی درجن سرکاری ریٹ 145روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح آم کا سرکاری ریٹ فی کلو 165روپےمقرر ہے جبکہ مارکیٹ 250 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید