اوکاڑہ (این این آئی)اوکاڑہ میں جعلی پیر نے خنجر دکھا کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔اوکاڑہ کے قصبہ 53ٹو ایل میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شوہر سے ناراض خاتون جعلی پیر سے دم کروانے آئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔