• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے مختلف ایئر لائنز کی 17 پروازیں منسوخ


پنجاب میں اسموگ کم ہونے کے بعد اندرونِ ملک فلائٹ آپریشن میں بہتری آئی ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے مختلف ایئر لائنز کی 17 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

نجی ایئر لائن کے طیاروں میں کمی جبکہ دیگر ایئر لائنز کے پاس لوڈ کم ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

کویت ایئر لائن کی کراچی سے باکو کی پرواز، عراق ایئر لائن کی کراچی سے بغداد کی پرواز، ایک غیر ملکی ایئر لائن کی کراچی سے مسقط کی پرواز، سری لنکن ایئر لائن کی کراچی سے کولمبو کی پرواز، اماراتی ایئر لائن کی کراچی سے دبئی کی پرواز ای کے 605، ایران ایئر لائن کی کراچی سے تہران کی پرواز آئی آر 813 اور  قطر ایئر لائن کی کراچی سے دوحہ کی پرواز کیو آر 611 بھی منسوخ ہو گئی۔

پی آئی اے کی کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503، پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہوئی ہے۔

نجی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 500 اور ای آر 502، نجی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی ایف 143، نجی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز ای آر 522، نجی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 125، نجی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی شام 7 بجے کی پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید