• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور و ملتان کے سوا پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ


پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان ڈویژن کے علاوہ پورے صوبے میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں اسکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ ماسک لازمی پہنیں گے، آؤٹ ڈور اسپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ ٹریفک کا رش نہ ہو۔

اس سے قبل موسم کی صورتِ حال میں بہتری آنے کے بعد صرف راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال میں اسکول کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شدید دھند اور اسموگ کے پیشِ نظر 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادرے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید