سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ہماری لیڈر شپ نے سارے کیسز کا سامنا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آغا سراج درانی نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔
ان کا کہنا ہےکہ اس کیس کی وجہ سے میری پوری فیملی متاثر ہوئی ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارا مقدمہ یہ ہے کہ نیب میں ترامیم کے بعد یہ کیس بنتا ہی نہیں ہے۔
سابق اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ وزراء کے قلم دان تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔