• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو سیاسی بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: خالد مقبول

ڈاکٹر خالد مقبول — فائل فوٹو
ڈاکٹر خالد مقبول — فائل فوٹو 

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو سیاسی بردباری اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ایم کیو ایم کے مرکزی ذمے داران کا چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔

دورانِ اجلاس ایم کیو ایم کے مختلف مرکزی شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ڈاکٹر خالد مقبول نے تنظیمی ذمے داران کو موجودہ سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت پاکستان کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان شب و روز بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے حالتِ جنگ میں ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے یہ بھی کہا کہ ملک کسی بھی سطح پر مزاحمتی سیاست اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

قومی خبریں سے مزید