• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ: پی پی اور فنکشنل لیگ کی ریلیوں میں تصادم کا اہم ملزم گرفتار

سانگھڑ(نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کی ریلیوں  میں مسلح تصادم کا اہم ملزم عامر حسین عرف بلو نظامانی کوآٹھ ماہ بعدگرفتار کرلیا گیا۔ملزم کے قبضے سے تصادم کے دوران ہلاک ہونے والے پولیس کے سپاہی کی سرکاری کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی کا کہنا ہے کہ ملزم کو سانگھڑ پولیس کی خصوصی ٹیم نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے جبکہ ملزم اس واقعہ کے بعد سے روپوش تھا واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کی دو علیحدہ علیحدہ نکلنے والی ریلیوں کے مابین نظامانی محلہ کے قریب تصادم ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پولیس کے دو سپاہیوں سمیت چار افرادگولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے تھےواقعہ کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
تازہ ترین