کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے تیسرے ٹی 20 میں آرام کیا اور کپتانی کے فرائض سلمان علی آغا کو سونپ دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ بطور کپتان اور لیڈر پہلے آپ قربانی شروع کرتے ہیں، میں نے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے بھی اس متعلق بات کی۔ فیوچر اسٹارز کو آزما رہے ہیں تو سوچا میں ہی ہوں جہاں سے آغاز کروں۔ حسیب اللّٰہ کو پہلے میچ میں زیادہ موقع نہیں ملا، مستقبل کی پلاننگ دیکھتے ہوئے موقع دیا ۔ تمام کھلاڑیوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا، آسٹریلیا اور زمبابوے میں ون ڈے اور ٹی 20 کون کھیلے گا۔ امید ہے جنوبی افریقہ کے خلاف پوری اسٹرینتھ کے ساتھ کھیلیں گے۔ قبل ازیں سڈنی میں محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کو عطیہ کر دی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کی انتظامیہ نے محمد رضوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔