کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کا غیرمعمولی کانگریس کا اجلاس منگل کو ہوگا۔ فیفا کونسل کی 14 مارچ 2024 کی ہدایت کے جواب میں پیر ایک آئینی جائزہ کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ایف ایف کے قوانین (2014) میں جزوی ترمیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فیفا میں ہیڈ آف گورننس رولف ٹینر، اے ایف سی میں ممبر ایسوسی ایشنز ڈپٹی سیکریٹری آفس کے سربراہ نیرن مکھر جی، اے ایف سی میں ساؤتھ ایشین یونٹ کے سربراہ پرشوتم کیٹل نے شرکاء کو بریفنگ دی۔