کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پی ایس بی کے درمیان ایک بار پھر تنازع بڑھ رہا ہے، پی او اے نے اپنے اگلے انتخابات کے بارے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انتخابات میں بے ضابطگی کےخدشہ کے الزامات مسترد کردیے ہیں ۔ پی او اے ترجمان کے مطابق پاکستان ا سپورٹس بورڈکی جانب سے پی او اے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اورمن گھڑت الزامات پر سخت تشویش ہے،اولمپک کمیٹی سچائی کا پتہ لگانے کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔حقیقت جاننے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھا تو الحاق شدہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنز، ڈیپارٹمنٹس، سروسز اسپورٹس، ایتھلیٹس کمیشن، پاکستان میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبر سے بھی وہ خط یا دستاویز فراہم کرنے کی درخواست کی جس کا حوالہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے دیا لیکن کسی نے بھی کوئی دستاویزی ثبوت سمیت کوئی خط و کتابت فراہم نہیں کی ہے۔