دوست ہم سے نبھا رہے ہیں شعورؔ
دوستوں سے نبھا رہے ہیں ہم
ہو رہے ہیں ادھار کے وعدے
اور کچھ نقد لا رہے ہیں ہم
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وسطی تل ابیب میں میزائل گرنے سے آگ بھی لگ گئی تھی جبکہ لبنان سے فائر کیے گئے کئی میزائل تباہ کردیے گئے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو آج ہر صورت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا کے مطابق غذائی سامان سے بھرے اقوام متحدہ کے ایک 109 ٹرک لوٹ لیے گئے ہیں۔
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگرینٹس کی جبری بیدخلی کیلئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کرلی۔
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہوگیا، لاہور دنیا کا دوسرا اور کراچی پانچواں آلودہ ترین شہر بن گیا۔
ایک اور ناکارہ طیارہ کل رات کراچی سے حیدرآباد روانہ کیا جائے گا۔
وزارت دفاع اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو) کے زیر انتظام 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔
اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔
کراچی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت فروخت 69 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اجلاس سے بشریٰ بی بی کے خطاب کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی،جس میں وہ کارکنوں کو بانی چیئرمین کا پیغام دے رہی ہیں۔
انچارج ڈبلیو ایچ او کے مطابق دو ماہ کے دوران دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی طرف سے حسن نواز کے دیوالیہ ہونے پرذوالفقار علی بھٹو دور کو زیر بحث لانا درست نہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج پر حکومت کو کچھ کرنا ہی نہیں پڑے گا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ڈی چوک پر پہنچ کر حکومت کو سرپرائز دیں گے۔