• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں سردی، ڈرائی فروٹس کی مانگ، ریٹ بڑھ گئے


بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

کوئٹہ میں سردی کی لہر میں اضافے کے ساتھ ہی دکانداروں نے ڈرائی فروٹس کی قیمتیں بھی بڑھادی ہیں۔

چلغوزہ 14 ہزار روپے، خشک انجیر 4 ہزار روپے، کاجو 3 ہزار 600 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔

کوئٹہ کی سردی میں پستے کی قیمت بھی بڑھ گئی، جو 3 ہزار روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

ڈرائی فروٹس کی دکانوں پر کشمش 1600 روپے، بادام 1600 سے 2ہزار اور اخروٹ 1 ہزار سے 1200 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید