• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے تاریخی ورثہ ورلڈ گلوب کو اسٹیڈیم روڈ تکونہ پارک منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تاریخی ورثہ ورلڈ گلوب کو اسٹیڈیم روڈ تکونہ پارک منتقل کرنے کا فیصلہ ،چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے نیو ایم اے جناح روڈ پر اسلامیہ کالج کے سامنے واقعہ کراچی کے تاریخی ورثہ ورلڈ گلوب کی منتقلی کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ گلوب تاریخی حیثیت اورکراچی کا ایک ورثہ ہے اسے1964 میں تعمیر کیا گیا تھا اس وقت کی کراچی انتظامیہ کی جانب سے کراچی کے عوام کو ایک بہت خوبصورت تحفہ دیا گیاتھایہ وہ جگہ ہے جہاں بیشتر فلمیں اور گانے بھی فلمائے گئے جن میں ایک مشہور گانا بندر روڈ سے کیماڑی بھی شامل ہے لیکن وقت کے ساتھ اس کی دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب یہ ٹوٹ پھوٹ اور تباہی کا شکار ہوگیاہے اور اب یہ تاریخی مونومنٹ بی آر ٹی لائن کے سبب مسمار کیا جارہاہے جس پر جناح ٹاؤن کی انتظامیہ نے تمام اداروں کی اجازت سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے اس تاریخی ورثہ کو بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا جائے جس کیلئے اسٹیڈیم روڈ پر تکونہ پارک کا تعین کیا گیا ہے تاکہ بزرگ نوجوان اپنی آنے والی نسل کو یہ تاریخی ورثہ دکھا سکیں اور اس کی تاریخ بتا سکیں اس کام کیلئے جناح ٹاؤن نے پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی ہیں جو اس گلوب کالوڈ اس کی فیزیبلٹی اور اس کا روٹ پلان تیار کرے گا جس کے بعد اسے یہاں سے منتقل کیا جائے گا جبکہ منتقلی کا عمل رات میں کرینگےتاکہ عوام کو بھی کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ملک بھر سے سے مزید