میرپورخاص(نامہ نگار) شہری کی جانب سے ہاریوں کی بازیابی کے لئے دی گئی درخواست پر عدالت نے پولیس کو ہاری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھاجس پر پولیس نے جھڈو کے قریب ایک زمیندار کی زمینوں پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں سمیت ہاری خاندان کے 23افراد کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا۔