ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے رشوت لینے کے الزام میں سرکاری اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔راجہ رام پولیس کو سب انسپکٹر سید فہد شاہ نے بتایا کہ ملزم کاشف سرکاری اہلکار نے ٹرک اوور لوڈڈ تھا جس کے ڈرائیور سے تین ہزار بطور رشوت طلب کرکے موٹروے پر چڑھنے کی اجازت دی پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس حبس بے جامیں رکھنے اور اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے شہری سے دھوکہ دہی کرکے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 15پر جھوٹی کال کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج،تھانہ الپہ پولیس نے 12سالہ بچہ سے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔گلگشت پولیس نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے اور عملہ سے بدتمیزی کرتے ہوئے گالم گلوچ کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔