ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں23مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے جاوید الرحمان کا ملزمان موبائل لے گئے ،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے غلام عباس سے تین مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر1لاکھ 28ہزار سمیت موٹرسائیکل چھین کر فرار،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عمران خان سے نامعلوم ملزمان موبائل و نقدی لوٹ کر فرارجبکہ اویس ، فاروق ، اقبال ، محسن ،شہزاد ، وسیم ،جمشید ،لیاقت ،اللہ رکھا ،خادم حسین ، خدا بخش ، محمد نواز، خادم ،محمد اصغر ، حسنین مصطفیٰ ،عبدالروف،ساجد جمال ، محمد عمر ،ارسلان شاہد اور شیر علی کی نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔