ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جاپان کی طرف سے فراہم کی گئی جدید مشینری کے ذریعے آپریشن جاری ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں جاپانی ماہرین کی جانب سے ٹریننگ کے بعد ہر سیوریج سب ڈویژن کی سطح پر جدید کیمروں اور مشینری کے ذریعے پائپ لائنوں کی بھرپور صفائی کی جارہی ہے۔