ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس راحیل کامران نے ملتان کے محمد اسلم کی رٹ درخواست پر جائداد کی نیلامی روکتے ہوئے سٹے جاری کردیا ہے،مضر صحت کھویا تیارکرنے والے حلوائی محمد فاروق کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ،جج جسٹس صادق محمود خرم نے جام پور کے شاہنواز کی رٹ درخواست پر جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ سے متعلق حکم معطل کر دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون نازیہ کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،قتل مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج۔بغیر اطلاع مکان کو کرایہ پر دینے کے معاملہ پر گرفتار دو افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتا ر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،10 کلو گرام منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے،ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،خاتون کو اغواء کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج،منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور،خاتون کو زیادتی کا نشا نہ بنا نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد منظور،شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج ،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کر نے کا حکم دیا ہے ۔