ملتان (سٹاف رپورٹر) آن لائن فراڈ میں گرفتار بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ محمد شارق 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے ، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 10 سے زائد گینگ چلا رہا تھا،فراڈ سے حاصل کردہ رقوم ملزم کے زیر استعمال اکاونٹس میں موصول ہوتی تھی، ملزم کلون ایپس کا استعمال کرتے ہوئے بیک وقت 40-50 مائیکرو فنانس اکاونٹ اپنے موبائل میں استعمال کر رہا تھا، ملزم فراڈ سے حاصل کردہ 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک کی رقوم روزانہ کی بنیاد پر نکلواتا تھا، فراڈ سے حاصل کردہ رقوم گینگ کے دیگر ملزمان کو تقسیم کی جاتی تھی،گرفتار ملزم مجموعی طور پر 4 کروڑ سے زائد کی رقوم فراڈ سے حاصل کر چکا ہے۔