ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ قطب پور کے علاقے دوران واردات مزاحمت پر ڈاکو نے گولی مارکر 17سالہ لڑکے کوزخمی کردیا، نشتر ہسپتال منتقل، مختار ٹاون سے محمد نعیم نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ اپنے شاگرد علی کے ہمراہ گھر آرہاتھا کہ پیچھے دونامعلوم مسلح ملزمان نے ہمیں روک کر اسلحہ کے زور پر چالیس ہزار چھین لیا شور شرابہ کرنے پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر علی زخمی ہوگیا جسے اپنی مدد آپ کے تحت نشتر ہسپتال لایا گیا، واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔