ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں میرج ہالز، پاپڑ فیکٹریز اور کریانہ سٹورز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 60 کلو ناقص مصالحہ جات، 20 کلو کھلا رنگ، 10 کلو ممنوعہ چائنہ نمک، 300 ساشے گٹکا تلف کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق بہاولپور روڈ موسیٰ پاک میں 2 پاپڑ فیکٹریز کو خوراک کی تیاری میں ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال کرنے، خوراک کی سٹوریج کیلئے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 65 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔