ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو نے13 اضلاع میں تحصیل دار ریکوری کی جانب سے8ارب 50کروڑ90لاکھ روپے واجبات ادا نہ کرنے والے 2 لاکھ 10 ہزار523 نادہندگان کو نوٹسز جاری کردئیے ۔ مقررہ میعاد میں بجلی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یکم ستمبر تا15نومبر 2024ء کی میپکو اور تحصیلدار ریکوری کی جوائنٹ آپریشن کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت نوٹسز جاری ہونے پر 21 ہزار249 ڈیڈ ڈیفالٹرزسے83کروڑ75لاکھ روپے ریکوری کی گئی۔ رواں ماہ میں9کروڑ15لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک ہزار 466نادہندگان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق میپکو ملتان سرکل کے 32229ادہندگان کو تحصیلدارریکوری کی جانب ایک ارب 95کروڑ50لاکھ روپے واجبات اداکرنے کے نوٹسز بھیجے گئے جبکہ 1894نادہندگان سے 14ک روڑ70لاکھ روپے وصول کئے گئے۔