لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 49 مقدمات درج کرتے ہوئے26 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں ،پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل اور انٹرپول نے2 اشتہاریوں رانا فاروق اور رضوان شہزاد کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا ہے۔آئی جی نے پولیس کو گرفتاریوں پر شاباش دی۔