لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی نے اقراء سلیم ناز بابری کو فار میسی ، محمدسعید ظفرخان کو زوالوجی،گلشن آراء کو شماریات، مدیحہ لیاقت کو شماریات، محمد ارشاد کو اسلامک سٹڈیز، آمنہ شاہد کو اپلائیڈ ہائیڈرولوجی،انیقہ سلیم کو فارمیسی ، سبیلہ افضل کوزوالوجی، محمد وقاص احمد کوپولیمر ٹیکنالوجی اور ثناء ساحر کو پولیمر ٹیکنالوجی کے مضمون میں مقالہ جات مکمل ہونے کے بعدپی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔