• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پولیس کا PTI کے احتجاج سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب پولیس کی 24 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج روکنےکی تیاریاں جاری ہیں۔

پنجاب پولیس نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنےکا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پنجاب بھر سے 10ہزار 700 کی نفری اسٹینڈ بائی کردی گئی ہے، پی ایچ پی سے 3500، پی سی سے ایک ہزار جبکہ 3 ہزار کی نفری پہلے سے موجود ہے۔ ایس پی یو سے ایک ہزار، ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ سے 1200 اہلکار اسٹینڈ بائی کردیے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ گوجرانوالا ریجن سے 1300 نفری پہلے سے موجود ہے، سرگودھا ریجن سے 500 اہلکار اسٹینڈ بائی اور 400 نفری پہلے سے ہے،  شیخوپورہ سے 200، ننکانہ صاحب سے 100 اہلکار اسٹینڈ بائی کردیےگئے ہیں۔

مراسلے کے مطابق بہاولنگر سے 200 اور بہاولپور سے 300 اہلکار اسٹینڈ بائی پر ہیں۔

مظفر گڑھ سے 300 اور اوکاڑہ سے 200 اہلکار اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں جبکہ سی پی او اور ڈی پی او فورس کے ٹرانسپورٹ کا ذمہ دار ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید