لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز اور اٹلی کے نیوروسرجیکل انسٹی ٹیوٹس کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا جسکے تحت دونوں اداروں کے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں کے باہمی تبادلے کے پروگرام ترتیب دیے جائینگے۔ اس مفاہمتی یادداشت (MOU) پر ورلڈ فیڈریشن آف نیوروسرجیکل سوسائٹیز (WFNS) کے صدر پروفیسر فرانکو ساورڈی اورایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے دستخط کیے۔