اسلام آباد(آئی این پی)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے بھارت سے ذاتی تعلقات پر مسئلہ کشمیر متاثر ہورہاہے،مسئلہ کشمیر کے معاملے پر او آئی سی کا اجلاس بلایاجانا چاہیے۔بدھ کو قاسلام آباد میں کشمیر عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بازووں پر سیاہ پٹی باندھ کر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے بھارت سے ذاتی تعلقاتسے مسئلہ کشمیر متاثر ہورہاہے،حکومت کو مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے اور کشمیر کے معالے پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہورہا۔بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے وہ کشمیر پرحقائق تسلیم نہیں کرتے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کھل کر مسئلہ کشمیر پر بات کرنی چاہیئے اور اس لئے حکومت او آئی سی کا اجلاس بھی بلایا جانا چاہیئے تاہم وزیراعظم نواز شریف کے بھارت سے ذاتی تعلقات کے باعث مسئلہ کشمیر متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے تمام سفارتی چینلز استعمال کرے، بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بے گناہ کشمیریوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم ہے، بھارت کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ کشمیر میں حقائق تسلیم نہیں کرتا اور قابض بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہورہا جب کہ پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیری عوام کے احتجاج میں برابر کا شریک ہے۔