• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ٹرالر پر لدا ایک اور ناکارہ طیارہ کل رات حیدرآباد پہنچے گا

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

کراچی سے حیدر آباد کے لیے روانہ ہونے والا ناکارہ طیارہ ٹنڈو محمد خان کی جانب روانہ ممکنہ طور پر کل رات تک منزل پر پہنچے گا۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ ناکارہ طیارے کو آج صبح 4 بجے کراچی سے حیدر آباد براستہ نیشنل ہائی وے ٹریلر ٹریکٹر پر روانہ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ناکارہ طیارہ بردار ٹریلر ٹریکٹر کینجھر جھیل عبور کر چکا اور کچھ دیر پہلے جھِرک سے گزر رہا تھا۔

پی اے اے حکام کا کہنا ہے ناکارہ طیارہ بردار ٹریلر ٹریکٹر جھِرک سے ٹنڈو محمد خان اور وہاں سے کل رات تک حیدرآباد پہنچے گا۔

حکام کے مطابق منتقلی کو آسان کرنے کے لیے طیارے کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ دورانِ سفر ٹریفک میں خلل نہ پڑے۔

واضح رہے کہ ناکارہ طیارے کو 128 ویلر ٹرالر کی مدد سے حیدر آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

60 ٹن وزنی اور 160 فٹ طویل طیارہ تربیتی مقاصد کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ ایم ڈی 83 طیارہ 25 دسمبر 2011ء سے غیر فعال تھا۔

قومی خبریں سے مزید