لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نادہندہ سرکاری محکموں کی فہرست جاری کر دی۔
ترجمان لسیکو کے مطابق سرکاری محکموں سے اربوں روپے بقایا جات وصول کرنے ہیں، نادہندہ سرکاری محکموں کے کنکشن کاٹنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ٹی ایم ایز بجلی کے بلوں کی مد میں 6929 ملین روپے، واسا 2363 ملین روپے، وزارتِ ریلویز 796 ملین روپے، پنجاب پولیس 777 ملین روپے اور پنجاب ایری گیشن اینڈ پاور 707 ملین روپے کا نادہندہ ہے۔
ترجمان لسیکو کے مطابق لاہور کی ضلعی حکومت لیسکو کی 469 ملین روپے کی نادہندہ ہے۔