پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 4 نئے بحری جہاز بیرون ملک سے آرڈر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پی این ایس سی سلطان چاولہ نے کہا ہے کہ جہاز آرڈر طے کرنے کیلئے پی این ایس سی ٹیم رواں ہفتے چین روانہ ہو رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پی این ایس سی کیلئے جہاز چین سے خریدیں گے، ایک جہاز کی بیشتر رقم پاکستانی روپے میں ادا ہوگی۔
سلطان چاولہ نے کہا کہ پہلا جہاز تقریباً ایک سال بعد مل سکتا ہے، دیگر بعد میں دستیاب ہوں گے۔ پی این ایس سی کارگو ترسیل صلاحیت 40 فیصد بڑھ جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ دو پرانے جہاز 8 ارب روپے میں بیچنے کیلئے بولیاں طلب کرلی گئی ہیں، مارچ تک فروخت مکمل کریں گے۔