فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب کر دیا گیا۔
ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والے 21 صنعتی یونٹس ای پی اے کے ذریعے سیل کر دیے گئے۔
محکمۂ تحفظِ ماحولیات نے مختلف شہروں میں 25 اے کیو آئی مانیٹرنگ اسٹیشن بھی قائم کر دیے ہیں۔
مختلف شہروں میں اے کیو آئی مانیٹرنگ کے 35 اسٹیشنز پر کام بھی جاری ہے۔
خلاف ورزیوں پر 45 اعشاریہ 6 ملین روپے جرمانہ عائد کر کے 105 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں اور 56 یونٹس گرائے گئے ہیں۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے نجی شعبے کا تعاون بھی حاصل کر رہے ہیں۔