غزہ( نیوز ڈیسک)دواؤں کی قلت کے باعث غزہ کے ڈاکٹر زخمیوں کے علاج کے لیے سرکہ استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔دا بیورو آف انویسٹی گیشن جرنلزم کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ادویات کی شدید قلت ہے جس کے باعث زخمیوں کے علاج معالجے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، دوائیں نہ ہونے کے باعث زخموں میں ’’سپر بگ‘‘ سرایت کرگیا ہے۔غزہ کے اسپتالوں میں 70 فیصد زخمیوں میں سپر بگ وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ایک فلسطینی ڈاکٹر کے مطابق انفیکشن کا علاج کرنے اور زخموں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ضروری بنیادی سامان کی انتہائی کمی ہے اس لیے وہ جو کچھ ہوسکتا ہے وہ کر رہے ہیں۔غزہ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جب کہ دوائیں نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث بعض ڈاکٹر زخموں کو صاف کرنے اور علاج کرنے کے لیے سرکےکا استعمال کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ سپر بگ سے مراد ایسے جراثیم ہیں جو اپنے اندر اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیتے ہیں اور زیادہ تر جراثیم کش ادویات ان پر قابو پانے میں ناکام رہتی ہیں۔