• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے لئے ملازمین کی تلاش

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے 4گھریلو ملازموں کی تلاش ہے،جس کے لیے انہوں نے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔ اشتہار کے مطابق ان ملازموں میں سے ہر ایک کو 30ہزار 135 پاؤنڈ اجرت دی جائے گی۔ یہ ملازمین ان کلینرز کی جگہ لیں گے جو ریٹائر ہو چکے ہیں اور وہ صرف دفتری عمارت کی صفائی کریں گے نہ کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے فلیٹوں کی، جہاں وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ رہتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف ٹوریز نے تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اس کام کے لیے 4افراد کو کیوں بھرتی کیا جا رہا ہے۔
یورپ سے سے مزید