• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجازت کے بعد یوکرین کا روس پر امریکی میزائلوں سے حملہ

کیف( نیوز ڈیسک)امریکی اجازت کے بعد یوکرین نے روس پر حملے میں امریکی میزائلوں کا استعمال شروع کر دیا۔روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے روس کے علاقے بریانسک میں امریکی میزائلوں سے حملہ کیا۔ یوکرین نے فوجی تنصیب پر 6بیلسٹک میزائل داغے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق بریانسک پر حملے میں امریکی ساختہ میزائل استعمال کیے گئے۔روسی فضائی دفاعی نظام سے 5 میزائل مار گرائے گئے، چھٹے میزائل کو نقصان پہنچا جس کا ملبہ فوجی تنصیب کے احاطے میں گرنے سے آگ لگی، جس پر قابو پالیا گیا۔ میزائل حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے گذشتہ روز یوکرین کو روس پر حملوں کےلیے امریکی لانگ رینج میزائلوں کے استعمال کی اجازت دی۔
یورپ سے سے مزید