تل ابیب( نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ایک سال کی کوشش کے باوجود یرغمالیوں کو نہ چھڑا سکے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے یرغمالیوں کو رہا کرانے والوں کو 50لاکھ ڈالرز کا لالچ دے ڈالا۔اس حوالے سے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لانے پر ہر یرغمالی کے عوض 50لاکھ ڈالرز دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یرغمالیوں کو رہا کرانے والوں کو اہلِ خانہ سمیت غزہ سے انخلاء کرائیں گے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔