لیڈز (پ ر) عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماؤں نے بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں تاجر کے بچے کے دن دہاڑے اغوا کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مغوی بچے کو جلدازجلد بازیاب کرایا جائے۔ رہنماؤں نے اغوا ہونے والے بچے کے اہلخانہ سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے امن وامان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم نہ کی گئی تو پورا معاشرہ تباہی سے دوچار ہو جائے گا۔ اے ڈبلیو پی بلوچستان کے صدر عیداللہ صافی، ممبر فیڈرل کمیٹی یوسف کاکڑ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر لقمان حکیم، لیبر سیکرٹری عبدالغفار جمالی، جنرل سیکرٹری عبدالرحیم بلوچ نے کہا کہ قانون پر عملدرامد، ناقص صورتحال پر نہ صرف تشوش رکھتی ہے بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اغوا شدہ بچے کی جلد از جلد بازیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ایسے موثر اقدامات کئے جائیں کہ آئندہ ایسے بھیانک اور افسوسناک واقعات کا اعادہ نہ ہو سکے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل کوئٹہ کے ایک تاجر کا بچہ اسکول وین سے اتار کر اغوا کیا گیا تھا، مغوی بچے کے اہلخانہ بلوچستان اسمبلی کے سامنے دہرنا دیئے بیٹھےہیں۔