• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق برطانوی ڈپٹی وزیرِاعظم لارڈ جان پریسکاٹ انتقال کر گئے

سابق  لیبر ڈپٹی وزیرِاعظم لارڈ جان پریسکاٹ — فائل فوٹو
سابق  لیبر ڈپٹی وزیرِاعظم لارڈ جان پریسکاٹ — فائل فوٹو

برطانیہ کے سابق لیبر ڈپٹی وزیرِاعظم لارڈ جان پریسکاٹ انتقال کر گئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 86 سالہ لارڈ جان پریسکاٹ الزائمر کے مرض میں مبتلا تھے، لارڈ جان پریسکاٹ کی موت لواحقین کی موجودگی میں کیئر ہوم میں ہوئی۔

لارڈ جان پریسکاٹ کی موت پر تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لارڈ پریسکاٹ لیبر کی تحریک میں ایک قد آور شخصیت تھے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ماحولیات اور علاقائی مساوات کے لیے ان کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سابق برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر نے کہا کہ لارڈ جان پریسکاٹ پُرعزم، وفادار اور غیر معمولی انسان تھے، برطانوی سیاست میں لارڈ جان پریسکاٹ جیسا کوئی نہیں تھا۔

برطانیہ کے سابق کنزرویٹیو وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لارڈ جان پریسکاٹ نے سیاست پر بہت اثر ڈالا ہے۔

واضح رہے کہ لارڈ جان پریسکاٹ تقریباً 40 برس کنگسٹن اپان ہل ایسٹ سے رکنِ پارلیمنٹ رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید