بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف 28 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا 5 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست خارج کردی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان سے جیل کے اندر ہی تفتیش کرنے کی ہدایت کردی، راولپنڈی پولیس 5 روز تک بانی پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کرے گی۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا سیل سرکل چار تھانہ نیو ٹاؤن قرار دے دیا گیا، سرکل چار کو تھانہ قرار دینے کے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے۔