• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو شہریوں کو زخمی کردیا

ملتان( سٹاف رپورٹر ) مزاحمت پر ڈاکووں نے گولیاں برساکر دوشہریوں کو زخمی کردیا ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد فیصل ہمراہ عدنان گھر جارہے تھے کہ قصوری چوک کے قریب دونامعلوم ملزمان مسلح اسلحہ نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر چار لاکھ پچاس ہزار چھین لیے، فیصل کی جانب سے مزاحمت اور شور شرابہ کرنے پر ہتھیلی پر فائر مارکر زخمی کردیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے نجی کمپنی کا ڈرائیور مختیار مزدا ڈالے پر سوار ہوکر سپلائی دیکر جارہاتھا کہ 18کسی بدھلہ روڑ پر دو مسلح ملزمان نے واردات کی نیت سے روک لیا اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی ایک گولی مذکورہ شخص کی ہاتھ پر لگی ۔
ملتان سے مزید