• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواکے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغواکے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے- بھتہ مانگنے کے الزام میں 6 افراد اورکارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بی زیڈ پولیس کومحمد حسنین نے پولیس کو بتایا کہ میری ہمشیرہ منظور مائی جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے جبکہ صدر شجاع آباد پولیس کو شبیر نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان میری بھابھی کو اغوا کرکے لے گئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ نیوملتان پولیس کو حسینہ بیگم نے بتایا کہ ملزمان عدنان ،عاقب ، نیاز اور ریاض وغیرہ مسلح آئے اور پچاس لاکھ کا بھتہ مانگنے کا تقاضہ کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔بستی ملوک پولیس کو بیلف سول کورٹ عثمان عمران نے بتایا کہ ملزمان شوکت حسین ،صادق عرف کالااور سجاد حسین نے سرکاری عدالتی عملہ سے بدتمیزی کرتے ہوئے مزاحمت کی اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے مارا پیٹا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔گلگشت پولیس کو فیاض نے موٹرسائیکل چوری کی اطلاع دی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہری کو متعدد کالیں کی مگر اٹینٹ نہ کرسکا اور واقعہ بھی جھوٹا ثابت ہوا۔
ملتان سے مزید