ملتان ( سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سٹی صدر خالد محمود قریشیاور صدر اندرون شہر الحاج بابر علی قریشی نے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ملتان میں سموگ کی لہر ختم ہو چکی ہے اور شادیوں کا سیزن ہے جس کی وجہ سے تاجر اور عوام8 بجے مارکیٹیں ،پلازے اور مال بندکرنے کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں لہذا سکول اور کالجز کی طرح مارکیٹیںاور دکانیںکو کھولنے کا حکم بھی فوری جاری کیا جائے، اجلاس میں مقصود قریشی، شیخ پرویز اختر، کفایت حسین، مزمل کھاکھی ، رانا اویس، شیخ الطاف، کامران بھٹہ اور مرزا نعیم شریک تھے ۔