ملتان (سٹاف رپورٹر) انرویل کلب ملتان مڈ ٹاؤن کی جانب سے چلڈرن کمپلیکس تھیلیسیمیا وارڈ کے مریض بچوں میں گرم ملبوسات اور کھانا تقسیم ،اس سلسلہ میں انرویل کلب ملتان مڈ ٹاؤن کی صدر شمیم منور کی قیادت میں ایک وفد نے چلڈرن کمپلیکس تھیلیسمیا وارڈ کا دورہ کیا، وفد میں ڈسٹرکٹ چیئرمین شاہین معظم خاکوانی،چارٹر صدر طاہرہ نجم،سابق صدر سعدیہ کرمانی شامل تھیں اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر چلڈرن کمپلیکس فرح ناز بھی انکے ہمراہ تھیں انہوں نے تھیلیسمیا وارڈ میں تھیلیسیما متاثرہ بچوں میں گرم کپڑے اور کھانا تقسیم کیا۔