ملتان (پ ر)فاطمہ فرٹیلائزر نے یو این ڈی پی کے اشتراک سے ایس ڈی جی امپیکٹ فریم ورک پر عمل پیراہونے والی پہلی پاکستانی کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا،اس حوالے سے دونوں اداروں نے خصوصی تقریب میں رپورٹ کا اجرا کیا ، اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا یہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ فاطمہ فرٹیلائزر کی طرح، یو این کے ایس ڈی جیز پر عمل کر کے دوسری کمپنیاں بھی تبدیلی لا سکتی ہیں۔