ملتان (سٹاف رپورٹر)نشتر سوسائٹی یو کے نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے ساتھ مل کر فیملی میڈیسن کی جنرل پریکٹس فیکلٹی متعارف کرانے اور اس کا آغاز کرنے کے لیے نئے کمیونٹی اقدامات کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے نشتر کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے ، اس حوالے سے گزشتہ روز سیمینار ہوا جس میں نشتر سوسائٹی یو کے کے ایگزیکٹو بورڈ ومیڈیکل کونسل کی رکن و ممبر رائل کالج آف جنرل پریکٹیشنرز یو کے کی ڈاکٹر درشہوار شاہد نے ملتان میں صحت کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا۔