• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 22مقدمات درج کرلیے

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 22مقدمات درج کرلیے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے جاوید سے نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر فرار،تھانہ راجہ رام کےعلاقے نفیس سے مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی و موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے ممتاز احمد سے چار ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل لوٹ کر فرار،محمد الطاف سے چار نامعلوم ملزمان نقدی20ہزار و موبائل چھین لیا،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے یاسر سعید سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر 7ہزار لے گئے ،محمد سلیم سے موبائل چھین لیا ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد سلیم کا موبائل چھین لیا ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے باقر حسین سے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے جبکہ خدایار ،اعجاز حسین ،عبدالکریم ، محمد یاسین ، محمد حسن ،ندیم احمد ، عدنان،بدر کان ، یعقوب ،شفیق ، عامر ، شعیب اور شاہد کے گھروں سے نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائلز فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید